اورنگی ٹاؤن : پولیس فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا

Feb 20, 2017

ORANGI STRAIGHT FIRE NAT 19-02

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Orangi-Clash-situation-2100-KHI-pkg-KHURRAM-20-02-.mp4"][/video]

اورنگی ٹاؤن : مظاہرے کے دوران فائرنگ سے زخمی شخص چل بسانمائندہ سماء کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتیوں کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ایک شخص اصغر دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا، اس کی کمر میں گولی لگی تھی۔

اورنگی ٹاؤن کے مکین ڈکیتیوں کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے، سماء کے کیمرے میں فائرنگ کے ساتھ ساتھ پولیس افسران کی گفتگو بھی ریکارڈ ہوگئی تھی جس میں ایک افسر اپنے اہلکاروں کو کہہ رہا تھا کہ مظاہرین کے سروں میں گولیاں مارو۔

پولیس نے مظاہرین کیخلاف دروازہ توڑ آپریشن بھی کیا، چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہ رکھتے ہوئے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو پکڑا گیا، جس کے بعد خواتین بھی احتجاج کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی تھیں۔ سماء

Police Firing

Tabool ads will show in this div