رینجرز کے خصوصی اختیارات کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال

Feb 20, 2017

Punjab Rangers

لاہور : پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیار دینے کیلئے سمری وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی، آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز چھاپے مار کارروائیاں اور گرفتاریاں کرسکے گی۔

دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کیلئے پنجاب میں رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئی۔

سمری کے مطابق رینجرز کو آرٹیکل 147 کے تحت چھاپوں اور گرفتاریوں کے اختیارات ہوں گے، اس سے قبل پنجاب میں آرٹیکل 245 کے تحت رینجرز پہلے سے موجود ہے۔

لاہور کے مال روڈ پر دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد پنجاب ايپکس کميٹی کے اجلاس ميں تخریب کاروں کیخلاف کارروائیوں کیلئے رينجرز سے مدد لينے کا فيصلہ کيا گيا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے قریب مال روڈ پر خودکش بم دھماکے میں 2 اعلیٰ پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

PUNJAB

SUICIDE ATTACK

INTERIOR MINISTRY

Mall Road Blast

Tabool ads will show in this div