آصف زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس،بڑےفیصلےہوگئے

ZARDARI ARRIVAL SCHEDILE PKG 19-12

کراچی: سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کاامن وامان کی صورت حال پر اہم اجلاس ہوا جس میں آئي جي سندھ نےاہم گرفتاريوں سے حوالے سے آگاہ کيا۔

آصف زرادری کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے علاوہ چيف سيکريٹري،آئي جي،وزيرصحت نے شرکت کی۔ سابق معاون خصوصی مذہبی امورقیوم سومروبھی اجلاس میں موجودتھے۔

آصف زرداری کاکہناتھاکہ ہمیں معلوم ہے کہ بارڈر سے دہشتگرد داخل ہوتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہاکہ معلوم ہےکہ کون سےشہرمیں کون سہولت کارہیں۔

انھوں نےکہاکہ اگر ہم اقدامات ان علاقوں ميں اور بارڈر پر کريں تو دہشت گردوں کا کام مشکل کرسکتے ہيں۔سابق صدرنے حکمت عملي تبديل کرنے پرزوردیا۔سابق صدرنےمزید کہاکہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنی حکمت عملی مزید بہتر کرنا ہوگی۔ سماء

ASIF ALI ZARDARI

Tabool ads will show in this div