کسٹم کی بڑی کارروائی،اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد: بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے بڑی کارروائی کرتےہوئے چھ ہزار برطانوی پاؤنڈز اور اسمگل شدہ اٹھاسی قیمتی اسمارٹ فونز برآمد کرلیے۔ملزم فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیاہے۔
کسٹمز حکام کے مطابق جہلم کارہائشی مرزا کامران پی آئی اے کی پرواز سیون ایٹ سکس کےذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچا۔کسٹمز حکام نے سامان کی تلاشی لی تواٹھاسی اسمارٹ فونز اور چھ ہزار پاؤنڈز برطانوی کرنسی نکلی۔
ملزم سامان چھوڑ کرراول لاؤنج کے راستے فرارہوگیا۔کسٹم عملے نے موبائل فونز اور کرنسی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ سماء