ٹرمپ نے غلطی سے سہون کو سوئيڈن بول ڈالا

Trump Sweden PKG 20-02

واشنگٹن : بدنام ہوں گے تو کيا نام نہ ہوگا؟؟ جی ہاں امريکي صدرٹرمپ کا ہر بيان کان کھڑے کرديتا ہے، ذرا سي غير واضح بات پر الجھنيں پيدا ہوجاتي ہيں۔ انہوں نے جلسے ميں سوئيڈن کي صورتحال افسوسناک قراردي، جس پر سوئيڈن والے بھي حيران ہوگئے۔

تنازعات اور ٹرمپ کا چولي دامن کا ساتھ ہے، فلوريڈا کے جلسے ميں امريکي صدر نے پناہ گزينوں ذکر کرتے ہوئے  پچھلي رات سويڈن کے حوالے سے چلنے والي خبر کا حوالہ ديا۔   تقرير سن کر کئي لوگ يہي سمجھے کہ  ٹرمپ شايد سيہون کو سويڈن سمجھ کر چونکا دينے والا بيان دے گئے۔ عمران خان کا ٹويٹ آگيا کہ تنازعات کے چيمپئن نے غلطي کردي۔   سويڈن والوں نے بھي حيرانگي ظاہر کي کہ کہ ان کے ملک ميں تو رات گئے کچھ چونکا دينے والا نہيں ہوا۔ ہر طرف سے رد عمل آيا تو ٹرمپ کو ٹويٹر پر بيان کي وضاحت کرنا پڑي۔ سماء

USA

APOLOGY

Sehwan Sharif

Tabool ads will show in this div