پاکستانی فوجی کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل،پاک فوج زندہ باد

4ff3079b85920fb23190121e9b8e87b9

نامعلوم مقام : جہاں ہندستانی فوجیوں کی ویڈیو نے اپنی سرکار کا رونا رو رو کر سوشل میڈیا پر بھونچال مچا رکھا ہے اور بھارتی سینہ کا پول کھول ڈالا ہے، وہی سوشل میڈیا پر پاکستانی فوجی کی پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتی اور اپنے فوج کے گن گاتی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر  تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی نئی فوجی کی ویڈیو نے دشمن کے سینے میں آگ لگا ڈالی، جہاں بھارتی فوجی اپنی نت نئی ویڈیوز میں اپنی فوج اور حکومت کا رونا روتے ہیں، وہی پاکستان کے بہادر فوجی نے فوج اور ملک کا سر فخر سے بلند کرتے ہوئے دنیا کے سامنے بہترین فوج ہونے کا اظہار کر ڈالا۔   سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاک فوج کے فوجی کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ وہ کشمیر کے کسی سخت محاذ پر برفانی موسم کے ساتھ ساتھ مکرو دشمن سے بھی نبرد آزما ہے، اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری کوششوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے فوج نے ہمیں کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا، بلکہ گھر سے زیادہ اور گھر والوں سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔   اپنے چار جوانوں کے ساتھ تعینات اس فوجی نے ویڈیو میں ملنے والا کھانا بھی دکھایا جو مزے مزے کے پکوان سے مزین تھا۔ ویڈیو کے آخر میں اس شیر دل جوان نے اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ویڈیو دیکھیں۔ سماء

KHANA

Indian Soldiers

Video goes viral

pakistan army zindabad

Tabool ads will show in this div