پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور : پیر کے روز پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیماہ مرکز پاکستان کے مطابق پیر کی علی الصبح دیر، فاٹا، ہزارہ ڈویژن، خیبر پختونخوا اور مالاکنڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز دیر سے دس کلو میٹر مشرق کی جانب تھا۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سماء