حیدر آباد میں دھماکا، 15 افراد زخمی

Feb 19, 2017

7e

حیدرآباد : حیدرآباد میں کریکر دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوگئے، 3 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

حیدر آباد کے علاقے نیا پل کے قریب کریکر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اور بھٹائی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسٹیشن روڈ سے متصل نیا پل کے علاقے میں کریکر دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئے۔ سماء

Naya Pull

Tabool ads will show in this div