لاہورمیں پی ایس ایل فائنل؛آئی سی سی کےاعلی افسرکی حمایت

Feb 19, 2017

PSL

لندن: آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کہاہےکہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں ہونا چاہئے۔

غیرملکی خبرایجنسی سے بات کرتےہوئے جائلزکلارک نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہم وار ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ پاکستان کا مقامی ایونٹ ہے اور اس کا فائنل لاہور میں ہی ہوناچاہئے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ فائنل کاکامیاب انعقادبہت ضروری ہے۔

giles clark ICC sports cricket

جائلزکلارک نے مزید بتایاکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دوطرفہ کرکٹ کی بحالی میں طویل عرصہ لگے گا۔ ان کاکہناتھاکہ حالیہ دورہ لاہور میں انھوں نے دیکھا کہ نہ صرف کرکٹ کی انتظامیہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی خواہ ہے بلکہ عام شہری بھی کرکٹ کے بڑے مقابلوں کی ملک میں واپسی چاہتاہے۔

جائلز کلارک نے واضح الفاظ میں بتایاکہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ انھوں نے پاکستان کے کرکٹ شائقین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ انھیں کرکٹ کی بہت معلومات بھی ہے۔ جائلز کلارک نے کہاکہ مجھے یقین ہےکہ پاکستانی اپنے ہیروز کوملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور سنسنی خیزمقابلوں کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ جائلز کلارک نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیاتھا اور لاہور میں کرکٹ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیاتھا۔ سماء

Giles Clarke

Tabool ads will show in this div