پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
دیر : لواری ٹنل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، واقعے میں زخمی 7 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دوسری جانب سوات ميں برفانی تودہ گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگئی۔
لواری ٹنل کے قریب مزدور ورکشاپ میں کام کررہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ گرگیا، ملبے تلے 14 افراد دب گئے، واقعے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 7 لاشیں نکال لیں، جبکہ 7 زخمیوں کو کو ڈی ایچ کیو اسپتال دیر منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
دوسری جانب سوات میں لائی کوٹ اور اسریت کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے کالام شاہراہ بند ہوگئی۔ سماء