مراکش، ٹریفک حادثے میں 3593 افراد جاں بحق

Feb 19, 2017

Tramway Rabat salé (7) رباط : مراکش میں سال 2016 ءکے دورا ٹریفک حادثات میں 3593 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزارت ٹرانسپورٹیشن  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مراکش میں2016 ءکے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 3593 افراد ہلاک ہو ئے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے مراکش کی وزارت ٹرانسپورٹیشن کے حوالہ سے بتایا کہ نیم شہری علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 2015 ء میں78864 ٹریفک حادثات پیش آئے جبکہ 2016 ءمیں 81827 ٹریفک حادثات پیش آئے تھے۔ مراکش کی وزارت ٹرانسپورٹیشن نے ان حادثات میں رواں برس50 فیصد کمی لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ سماء

TRAFFIC ACCIDENT

Killing in Accident