لاہور ایپکس کمیٹی اجلاس، بڑے فیصلوں کا امکان

172.16.22.9_07_20170219131347295

لاہور : لاہور میں ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کی سیکیورٹی سے متعلق بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ سماء کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی، سیکریٹری داخلہ سمیت پنجاب کے اعلیٰ حکام شرکت ہوئے۔ اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی خطرات اور تمام گرجا گھروں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں دعائیہ تقریبات کے موقع پر امام بارگاہوں، مزارات اور گرجا گھروں میں مزید سخت سیکیورٹی انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی۔ حکام نے ہدایات جاری کیں کہ گرجا گھروں کے باہر سڑکیں بند کی جائیں، جب کہ جامہ تلاشی کے بعد ہی لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ 172.16.22.9_07_20170219131353481 اجلاس میں کوئیک رسپانس اور ڈولفن فورس کو بھی گرجا گھروں کے اطراف گشت کی ہدایات دی گئیں، جب کہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے گرجا گھروں سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی بھی سخت نگرانی اور ان کی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایات کی گئیں۔ اجلاس میں مزید اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سماء

APEX COMMITTEE

HAFIZ SAEED

MALL ROAD

Operation in Punjab

COMBING OPERATION

foruth schedule

rangers in punjab

Tabool ads will show in this div