کور کمانڈر لاہور کی شہباز شریف سے ملاقات،اہم فیصلے متوقع

CM Punjab Meet Core Commander FTG 19-02

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور نے اہم ملاقات کی، ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات، ملاقات میں لاہور حالیہ دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہورنے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اپنا آج ملک و قوم کے کل کیلئے قربان کرنے والے پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو شہداء کی قربانیوں پر ناز ہے ، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تاہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ سماء

APEX COMMITTEE

MALL ROAD

Corps Commander Lahore

Lt. General Sadiq Ali

chief minister shahbaz sharif

lahore blast

Charing Crossing

Tabool ads will show in this div