پشاور،اسلحہ دکھاکر بھاگنے کا ڈراپ سین، لڑکا لڑکی گرفتار

پشاور : پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزمان خاتون دوست کے ساتھ گھومنے نکلے تھے، تاہم پولیس کو دیکھ کر گھبرا گئے اور گاڑی بھاگ ڈالی۔
سماء کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشکوک کار کو طورو کے مقام پر پکڑ لیا ہے، جب کہ مشکوک کار میں سوار لڑکا اور لڑکی اور ان کے تیسرے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تینوں افراد نے علی الصبح پشاور ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کو چکما دینے کی کوشش کی، گاڑی جس کا نمبر سی اے116تھا، موٹر وے پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا، جس پر گاڑی میں سوار نامعلوم افراد صوابی کی طرف فرار ہوگئے، موٹر وے پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی اور اس کا تعاقب شروع کردیا۔
مراٹھی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے نکل کر ایک شخص نے موٹر وے پولیس پر پستول تان لی، اس دوران گاڑی میں سوار دوسرا شخص اور خاتون اس شخص کو وہین چھوڑ کر گاڑی بھگا لے گئے اور پشاور کی طرف فرار ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے تیسرے دوست کاشف کو گرفتار کرلیا، اور وائرلیس پر گاڑی کے تعاقب کی اطلاع دی۔
بعد ازاں پولیس نے مشکوک گاڑی میں فرار ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو طورو کے مقام پر گاڑی کو گھیرے میں لے کر لڑکا لڑکی کو گرفتار کرلیا، تینوں دوست صبح سویرے لانگ ڈرائیو پر نکلے تھے۔ سماء