پشاور:مشکوک گاڑی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

KPK POLICE PSH CIRCLE 10am 19-02

پشاور : ٹول پلازہ پر موٹر وے پولیس نے مشکوک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تھا مگرڈرائیور فائرنگ کے باوجود تیز رفتاری سے گاڑی بھگا کر لے گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھرنے بتایا کہ مشکوک گاڑی موٹروے پر پہلے سے ہی کھڑی تھی ،ہوٹربجانے پرڈرائیور نے گاڑی بھگادی ۔ مشکوک گاڑی کا نمبر سی سے 116 ہے جس میں دو مرد اور ایک خاتون سوار ہے۔

رشکئی انٹرچینج کے قریب کھڑی گاڑی کو پولیس نے چیک کیا تھا، گاڑی میں ایک خاتون اور دو مرد سوار تھے۔ چیکنگ پر گاڑی میں سے ایک آدمی باہر نکلااور آفیسر پر پستول تان لی۔ موٹر وے پولیس نے پستول تاننے والے شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی میں موجودخاتون اور دوسرا مرد فرار ہو گئے۔ ڈرائیور گاڑی پشاور کی جانب  لے کر گیا۔پولیس کے مطابق  گرفتار شخص کا نام کاشف ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے پشاور جا رہی تھی جو اب موٹر وے سے آؤٹ ہو چکی ہے ،ضلعی انتظامیہ کو مشکوک گاڑی سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے۔

قوانین کے مطابق پشاور کی موٹر وے پولیس صوابی کے سروس ایریا تک تعاقب کر سکتی ہے جس کے بعد معاملہ دیکھنے کے مجاز پنجاب کی موٹر وے پولیس کے بیٹ آفیسرز ہیں۔

MOTORWAY POLICE

Tabool ads will show in this div