وزیر اعلیٰ سندھ کا سانحہ سہون کیلئے معاوضے کا اعلان
کراچی: وزير اعليٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ سہون میں متاثر ہونے والے خاندان کے لئے معاوضے کا اعلان کر ديا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزيراعليٰ سندھ نے سانحہ سہون کے لواحقين کو پندرہ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ شديد زخميوں کو دس اور معمولي زخميوں کو پانچ لاکھ روپے دئيے جائيں گے۔
واضح رہے کہ جمعرات کی شام سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں دھمال ڈالنے کے دوران خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 88 افراد شہید اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ سماء