ملک بھرکےائیرپورٹس سےمتعلق اہم فیصلہ

airport lhr

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نےتمام ائیرپورٹس پرسیکیورٹی مزیدسخت کردی ہے۔

سماءکےمطابق سول ایوی ایشن نے ملک کے تمام ائیرپورٹس کے سیکورٹی سخت کرنےکااعلان کیاہے۔ سول ایوی ایشن ترجمان نے ہدایت کی ہےکہ مسافروں کی آمدوروانگی پرمسافرکےساتھ ایک شخص کوائیرپورٹ آنےکی اجازت ہوگی۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان نے مطالبہ کیاہےکہ عوام ائیرپورٹس سیکیورٹی اسٹاف سےتعاون کریں۔واضح رہےکہ ملک کے سیکورٹی صورتحال کے باعث سول ایوی ایشن کی جانب سے یہ فیصلے کیے گئے ہیں۔ سماء

airports

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div