پی ایس ایل : کوئٹہ نے لاہور کو شکست دے دی
شارجہ: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے گیارہیوں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہو ر قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اننگ کے آغاز میں لاہور قلندر نے پانچ اورز میں 62 رنز شاندار آغاز فراہم کیا، جیسن رائے نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 27 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور حسن خان کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ان کے ساتھ کریز پر موجود فخر زمان نے بھی 47 رنز بنائے اور زوالفقار بابر کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
تاہم محمد رضوان اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 77 رنز کی شراکت داری قائم کرکے کوئٹہ کو اچھا ٹارگٹ فراہم کرنے میں مدد دی،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن خان نے 2 جبکہ زوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بڑے بول مہنگے پڑگئے ، ویڈیو دیکھیں
ہدف کے تعقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اچھا آغاز فراہم نہیں کیا کوئٹہ کے اوپنرز سعد نسیم صرف 1 جبکہ احمد شہزاد 15 بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے۔
17.4 SIX! Mohammad Irfan to Kevin Pietersen watch https://t.co/WS6ZrYOhxI#QGvLQ #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/wyMAZlmsW4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2017
16.2 SIX! Sunil Narine to Kevin Pietersen watch https://t.co/WS6ZrYOhxI#QGvLQ #HBLPSL #AbKhelJamayGa pic.twitter.com/jDfBWxWEeO — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2017
کوئٹہ کے روسوو نے 33 رنز جبکہ پریرا بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 1 رن بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے، کپتان سرفراز احمد نے 45 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹر سن 88 رنز کی شاندار اننگ کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ سماء
What a finish! Some explosive power hitting by KP has done it for the Gladiators who have once again chased the highest total yet! #HBLPSL pic.twitter.com/HWhGoXgUz8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2017