میچ فکسنگ میں کون ملوث ہے،نجم سیٹھی نے بتادیا

Feb 18, 2017

Najam Sethi Sot 19-10

لاہور:پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیاہےکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں صرف پاکستانی کھلاڑی پائےگئے۔

سماء کےمطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکیٹو اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی نے کہاہےکہ نہیں معلوم پی ایس ایل کےخلاف سازش ہورہی ہے۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ ثبوت کےبعدشرجیل اور خالد کےخلاف ایکشن لیاگیا۔انھوں نے واضح کیاکہ ثبوت کےبغیرایکشن نہیں لےسکتےتھے۔

واضح رہےکہ پاکستان کے کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو 15 سوالات پر مشتمل چارج شیٹ دے دی گئی۔

سماء کےمطابق پی سی بی کےفیصلےکےخلاف کھلاڑی عدالت جاسکتےہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایاکہ دونوں کھلاڑی اپیل پربھی جاسکتےہیں۔ دونوں کھلاڑي14روزميں جواب دينےکےپابندہوں گے۔ پی سی بی حکام نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے الزامات سے انکار کیا تو پی سی بی ٹریبونل بنائے گا۔ سماء

najam Sethi

Tabool ads will show in this div