Technology

سام سنگ گروپ کے سربراہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار

Feb 18, 2017

galaxy-s7 سیئول : معروف کمپنی سام سنگ گروپ کے سربراہ کو جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سام سنگ گروپ کے چیف جے وائی لی کو جنوبی کوریا میں مبینہ طور پر کرپشن اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا ہے اڑتیس سالہ لی ملک کے سب سے امیر خاندان کے چشم و چراغ ہیں، جیل حکام کے مطابق لی کو سول ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ unnamed گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے لی کی ضمانت کے حوالہ سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، لی کی گرفتاری کے بعد سام سنگ گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم عدالتی کارروائی میں سچ کو سامنے لانے کے لئے پوری کوشش کریں گے۔ سماء

S7

Tabool ads will show in this div