کالعدم تنظیموں کے14فراریوں نےفوج کےسامنےہتھیارڈال دیئے

Feb 18, 2017
938017-BalochMilitantssurrenderAugustINP-1439557189-910-640x480 کوئٹہ : بلوچستان میں سرگرم کالعدم تنظیموں کے چودہ فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فراریوں کا تعلق بی آر اے، بی ایل اے، يو بی اے اور بی آر جی سے ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی دھارے میں شامل فراریوں کا تعلق سبی، کوہلو سے ہے، فراری بیرون ملک مقیم لیڈرز کے احکامات پر تخریب کاری کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ریاستی عمل داری قبول کرنے والے فراری کافی عرصے سے بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فراریوں نے ماضی میں مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں استعمال ہونے کے عمل پر پچھتاوے کا اظہار  کرتے ہوئے مستقبل میں ملک دشمن عناصر کا ساتھ نہ دینے کا بھی عہد کیا ہے۔ سماء

SURRENDER

Tabool ads will show in this div