بچوں کوخودکش بنانےوالےذہن کوتبدیل کرنیکی ضرورت ہے،پرویزرشید

ویب ایڈیٹر:


لاہور : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم سے ایسی درسگاہیں بنائیں جہاں سے خودکش حملہ آور اور فائرنگ کرنے والے نوجوان نکلے ہمیں اس ذہن کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے ڈیل پر خود پیپلز پارٹی کے رہ نماؤں کے بیانات میں تضادات ہیں، خود مشرف نے ڈیل کی تردید کی ہے، پاکستان کے آئین اور قانون سے متصادم کسی چیز کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف کو محفوظ راستہ دینے سے متعلق ن لیگ اپنا واضح موقف دے چکی ہے، لہذا اس معاملے کواب ختم ہوجانا چاہیے، پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردوں نے تیرہ چودہ سال سے وزیرستان میں رہنے والے عوام کو ان کےاپنے گھروں میں یرغمال بنایا ہوا تھا لیکن اب حکومت ان لوگوں کو آباد کرکے دم لے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے ملک کی دفاعی ضروریا ت پوری کرنے کے لیے کبھی کنجوسی سے کام نہیں لیا،ملک کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے عوام ہمیشہ قربانی دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے سانحہ لاہور سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو نامزد کردیا تھا اور اب شاہ محمود قریشی بھی اسی طرح کی پیش گوئی کررہے ہیں، اس طرح کی باتیں وہی کرسکتے ہیں جو سانحات کو رونما کرانے والا ہو یا انھیں اس کا پتہ ہو، انقلاب کی باتیں کرنے والے ضرب عضب کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سماء

jinnah

appeal

بچوں

Tabool ads will show in this div