کراچی کنگز کی پی ایس ایل میں پہلی فتح

16730291_1872316089461552_5339009679850538608_n

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ڈک ورتھ لویس نظام کے تحت آٹھ رنز سے فتح حاصل کرلی ہے۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لویس نظام کے مطابق کرنا پڑا۔

کراچی کی ٹیم نے نویں اوور کی چوتھی گیند تک چار کھلاڑی نقصان پر 75 رنز بنائے جس میں بابر اعظم کے شاندار 47 رنز شامل تھے۔ بابر اعظم کو میچ آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اسلام آباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 13 اووز کے میچ میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 90 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سماء

man of the match

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

DL method

PSl 2017

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div