پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، رضا ربانی
ویب ایڈیٹر
کراچی : سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، پرائیویٹائزیشن کیخلاف ہیں، کسی صورت اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں کہ حکومتی پالیسی مکمل طور پر آئی ایم ایف کے زیر اثر محسوس ہوتی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ذیلی ریاست بنتا جارہا ہے، ملک کو عالمی مالیاتی سامراج کی زنجیروں میں جکڑدیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری کيخلاف ہیں، کسی صورت اداروں کو پرائیویٹائز نہیں کرنے دیں گے، منافع بخش اداروں کی نجکاری کیوں کی جارہی ہے؟۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا حلف نامہ دے دیا، عوام تیار ہوجائیں، بجلی پر نیا سرچارج لگے گا، قیمت بڑھانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔ سماء