آپریشن ضرب عضب، میر علی میں متعدد دہشت گرد ہلاک، گولہ و بارود کا ذخیر تباہ

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب 30 ویں روز بھی جاری ہے، آج میر علی میں فوج نے متعدد دہشت گرد ہلاک اور گولہ و بارود کا ذخیرہ تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جیٹ طیاروں نے آج علی الصبح شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور اطراف میں بمباری کی، جس سے دہشت گردوں کے 5 ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بھی تباہ ہوگیا۔ سماء

nobel

phc

Tabool ads will show in this div