روسی صدر کا لعل شہباز کی درگاہ پر دہشت گردی پر اظہار مذمت

ماسکو : روسی صدر نے درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ظلم کا کوئی جواب نہیں ہوسکتا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی پیغام میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے ظلم کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کے خلاف دوطرفہ اور عالمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھمال کے دوران دھماکے میں 85 افراد شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء