کراچی میں امن دشمن بے قابو، قاتلوں نے آج بھی 5 جانیں لے لیں

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں امن دشمن پھر بے قابو ہوگئے، قاتلوں نے 5 افراد کی جان لے لی، پولیس مقابلوں میں 2 مبینہ ٹارگٹ کلر اور گینگ وار کے 2 کارندے مارے گئے، ناظم آباد سے ڈاکو اور گینگ وار کے 5 ملزم دھر لئے گئے۔

شہر قائد میں چھٹی کے روز بھی قاتلوں کی چھٹی نہیں، باغ کورنگی کے قریب قاتلوں نے گولیاں برسا کر ایک شخص کی جان لی، میمن گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب سے 27 سالہ جمیل کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔

ابراہیم حیدری کے الیاس گوٹھ میں فائرنگ کرکے 38 سالہ ندیم خان کو قتل کردیا گیا۔

گلبہار میں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ سے 30 سالہ اظہار جان سے گیا، پہلوان گوٹھ کی کرسچن کالونی میں گھر میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے گولی چلادی، جس سے 21 سالہ عدیل موت کی نیند سوگیا۔

ادھر دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے قانون کے محافظ بھی سرگرم ہیں، کلفٹن کے بلاک ون میں پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان قتل اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے، جن سے اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ناظم آباد میں مقابلے کے بعد 2 مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 گینگسٹر عاصم ڈاڈا اور داؤد میمن مارے گئے، دونوں قتل اور بھتہ خوری کی 20، 20 وارداتوں میں مطلوب تھے، کلاکوٹ میں گینگسٹر عرفان ڈاڈا کو آوان راکٹ اور اسلحہ سمیت دھرلیا گیا۔

گارڈن سے 5 گینگسٹرز کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم پیپلز امن کمیٹی سے ہے جن سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ سماء

burger

Narendra Modi

gandhi

spy

Tabool ads will show in this div