دہشت گردی کے پیچھے جماعت الاحرار ہے، سرتاج عزیز

sartaj-aziz

اسلام آباد: سرتاج عزیز نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر کو ٹیلی فون کیا اور ملک میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے حالیہ د ہشت گردی کے حملوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر کو بتایا کہ دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار دہشت گردی کی ان کاروائیوں میں ملوث ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان حکومت کو اس عزم کے اعادے کے ساتھ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے کہ اس کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

افغان مشیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پر حکومت سے تعزیت کا اظہارکیا۔ سماء

sartaj aziz

Adviser

Tabool ads will show in this div