اٹک،کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ، سماء کے ڈرائیورسمیت 6افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


اٹک: کوہاٹ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی اور وین کے درمیان تصادم میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں سماء ٹی وی کے ڈرائیور عمر حیات بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک میں مٹھیاں کے قریب کوہاٹ سے راول پنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر وین مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد میں سماء ٹی وی کا ڈرائیور عمر حیات بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔ عمر حیات کرک سے اسلام آباد آ رہے تھے۔  سماء

اور

میں

پر

MQM

coup

helicopter

Tabool ads will show in this div