کالعدم لشکرجھنگوی،االاحرار کراچی کا امیر آپریشن میں ہلاک

2014517104016

کراچی : رینجرز اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر ملک تصدیق حسین بھی شامل ہے، جو ڈینیئل پرل قتل میں مطلوب تھا۔ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں، کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں مارے گئے پانچ دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر ملک تصدق اور کالعدم جماعت الاحرار کا امیر بھی شامل تھا۔ Alleged-Taliban-commander-killed-in-Karachi-operation-6202014 رینجرز کے مطابق گزشتہ رات رینجرز مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں میں شیراز احمد کا تعلق کالعدم داعش اور لشکر جھنگوی سے تھا، شیراز احمد آئی ای ڈیز بنانےاور بارودی سرنگیں لگانےکا ماہر تھا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد شیراز عرف سجاد ،نوشاد خان کا قریبی ساتھی تھا اور اس کاتعلق کالعدم جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی سے تھا۔ ملک تصدق غير ملکي صحافي ڈینئل پرل کے قتل میں ملوث تھا۔

Rangers-in-Action-1800-Pkg-24-11-Tabish رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عزیز اللہ کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا،عزیز اللہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی تھا۔ ہلاک دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں اور تشدد کرکے مارنے میں ملوث تھا۔ سماء

KARACHI OPERATION

Jamat ul Ahrar

American Journalist

Tabool ads will show in this div