سردی کی نئی لہر ہفتہ سے کراچی میں داخل ہوگی

bp28 کراچی / اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں کل سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے آج (شام) سے اتوار تک خیبر پختونخوا اور فاٹا، جب کہ ہفتہ اور اتوار کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان اور ہفتہ کے روز شمالی بلوچستان (کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات محمد ایاز کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات کے پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔ 131381145_21n دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی، تیز ہوائیں دو روز تک چلتی رہیں گی، اتوار اور پیرکو سردی میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت5ڈگری کم ،35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ 120207-42 جنوبی ساحلی پٹی سے آنے والی تیز ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ہفتہ کی شب کراچی میں داخل ہوں گی اور درجہ حرارت میں بھی 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائر یکٹر میٹرولوجیکل سینٹر کراچی شاہد عباس کے مطابق افغانستان میں برفباری سے ٹھنڈی ہوائیں جنوبی ساحلی پٹی سے ہوتی ہوئی کراچی میں داخل ہوں گی، کراچی میں جو درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے اس میں 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو نے کا امکان ہے اور سردی بڑھ جائے گی۔ شاہد عباس کے مطابق کراچی میں داخل ہونے والی ہوائیں 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ سماء

MET OFFICE

RAINING

COOL BREEZE

SNOWFALL

Tabool ads will show in this div