ملک دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،مشاہد اللہ خان

Feb 17, 2017

profile-an-interview-with-senator-mushahid-hussain-sayed اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سی پیک گیم خطے کے لئے چینجر منصوبہ ہے، منصوبے کے تحت 13سو کلو میٹر سٹرکیں تعمیر ہو چکی ہیں، دہشتگردی میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کو پاکستان کا تیزی سے ترقی کرنا برداشت نہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں وہ ممالک ملوث ہیں جن کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا، اس منصوبے کی تکمیل سے وہ ممالک خوفزدہ ہیں جو دنیا پر طویل عرصہ سے حکمرانی کر رہے ہیں اوراپنے ہاتھ سے پاور نکلتے دیکھ کر پاکستان کے اندر سی پیک کا راستہ روکنے کیلئے دہشتگردی کروا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خوشحالی کے راستہ پر چلنے سے روکا جا رہا ہے لیکن ہم اسی راستہ پر ہی چلیں گے چاہے کچھ بھی ہو، لعل شہباز قلندر کے مزار کے واقعہ کے بعد افغانستان کے ساتھ باڈر کو سیل کر دیا گیا، سارے دہشت گرد افغانستان سے ہی آ رہے ہیں،کالعدم فضل اللہ ،لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملے میں ملوث ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے، دہشت گردی پاکستان پر مسلط کی گئ،ی جس سے نبرد آزما ہو رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز ، پولیس اور عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، جان دینا مذاق نہیں، افغانستان کی حکومت پاکستان کے خلاف کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے جوآخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، کچھ طاقتیں سی پیک کا راستہ روکنا چاہتی ہیں لیکن وزیر اعظم سی پیک کے راستہ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سماء

CHINA

Tabool ads will show in this div