لاہور دھماکے کا سہولت کار گرفتار

لاہور : سیکیورٹی اداروں کو مال روڈ دھماکے میں بڑی پیش رفت مل گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور مال روڈ دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی، مال روڈ خود کش دھماکے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سہولت کار کو لاہور کے لنڈا بازار سے گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق سہولت کار کے7بھائیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، انٹیل ذرائع کے مطابق سہولت کار کے بھائیوں کے دھماکے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، تاہم ان سے تفتیش جاری ہے۔ سماء