پشاور میں آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن آج مکمل ہوگی

اسٹاف رپورٹ


پشاور : پشاور میں شمالی وزیرستان متاثرین کی رجسٹریشن آج مکمل ہورہی ہے، رجسٹریشن سے محروم سیکڑوں متاثرین نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاورمیں قبائلی متاثرین کی 6 جولائی سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے جس میں اب تک پانچ ہزارسے زائد خاندانوں کا اندراج کیا گیا ہے، جب کہ چھ ہزار متاثرین کی رجسٹریشن متوقع ہے۔ انتظامیہ کے مطابق متاثرین کو سم کارڈ کے ذریعے رقوم کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے، تاہم یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔

ایسے متاثرین کی تعداد بھی کم نہیں جو بےسرو سامانی اور دربدری کے باعث اندراج سے محروم چلے آرہے ہیں، انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ پشاور سمیت دیگر اضلاع میں متاثرین کے اندراج کا عمل تو مکمل ہوگیا ہے لیکن ان کی مشکلات ختم نہ ہوسکیں، جو بقاء کیلئے اب امدادی رقم موصول ہونے کا انتظارکر رہے ہیں۔ سماء

میں

کی

آئی

ڈی

آج

guinea

مکمل

Tabool ads will show in this div