کراچی میں رمضان کے دوران بھتہ خوری میں اضافہ، تاجر پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : رمضان المبارک میں کراچی بھتہ خوروں کے چنگل میں پھنس گیا، ماہ مقدس میں بھتہ خوری کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا، تاجروں، صنعتکاروں اور دکانداروں کو روزانہ بھتے کی سیکڑوں کالز اور پرچیاں موصول ہورہی ہیں، کہیں گولی اور کہیں پرچی ملنے کی وجہ سے شہری خوف زدہ ہیں۔

رمضان آتے ہی کراچی میں بھتہ خوروں کے پر نکل آئے، ابھی تاجر سکھ کا سانس بھی نہ لینے پائے تھے کہ بھتہ خوری کا بازار پھر گرم ہوگیا، کوئی تجارتی علاقہ محفوظ نہ صنعتی علاقہ، کہیں پرچی آرہی ہے گولی کے ساتھ، تو کہیں دھمکی آمیز فون کال۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا، سائٹ ایریا، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لیاقت آباد میں کاروبار دشوار ہوچکا ہے۔

انسداد بھتہ سیل کے سربراہ ایس ایس پی فاروق اعوان کا عجب دعویٰ ہے کہ رمضان میں بھتہ خوری بڑھی لیکن بھتہ خور کم ہوگئے ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجروں کو سیکڑوں کالیں موصول ہوئیں مگر شکایات چند درجن ہی درج ہوئیں کیونکہ متاثرين کی بڑی تعداد ملزمان اور پولیس دونوں کی ہی کارروائی سے ڈرتی ہے۔ سماء

burger

border

row

Tabool ads will show in this div