وفاقی وزیرداخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

pakistan-vows-to-root-out-menace-of-terrorism-from-its-soil-nisar-1487255856-1058

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ طویل ہے پھر بھی پاکستان اس ناسورجڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرُعزم ہے، چوہدری نثار نے دہشتگردی کوعلاقائی اورعالمی امن کیلیے سنگین خطرہ بھی قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے ملاقات کرکے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے حالیہ دھماکوں پر مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔

ٹھامس ڈریو نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں، اس جنگ میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا تھا وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

چوہدری نثار نے زور دیا کہ اس جنگ میں عالمی قوتیں ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ سماء

INTERIOR MINISTER

CHAUDHARY NISAR ALI KHAN

thomas Drew

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div