لاہوردھماکا؛جیوفینسنگ کےدوران اہم پیشرفت

Blast Investigation Lhr Pkg 16-02  

لاہور: خودکش دھماکے کي تفتيش ميں اہم پيش رفت ہوئي ہے۔جيوفينسنگ مکمل ہونے پر مشتبہ کالز کي لوکيشن جنوبي پنجاب ميں ٹريس کي گئي ہيں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب ميں کارروائياں بھي شروع کردي ہيں۔

سماءکےمطابق سي سي ٹي وي فوٹيج نے مشتبہ افراد کي نشاندہي کردي ہے۔جيوفينسنگ سے موبائل کالز کا ريکارڈ بھي سامنے آگياہے۔کڑي سے کڑي ملاتے تفتيشي ٹيميں جنوبي پنجاب پہنچ چکي ہيں جہاں مال روڈ دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کے گرد گھيراتنگ کيا جارہا ہے۔

 سي ٹي ڈي نے مبينہ سہولت کارکي شناخت پردس لاکھ روپے انعام کا بھي اعلان کيا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپريشن بھي کيا۔

خانيوال ميں سي ٹي ڈي کي کارروائي کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سےبھاري اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھي برآمد ہوئے ہیں ۔

ادھرمنڈي بہاؤالدين ميں کومبنگ آپريشن کے دوران افغان باشندوں سميت تہتر مشتبہ افرادکوحراست ميں لياگيا۔چارملزمان سےاسلحہ بھي برآمدہوا۔

سیالکوٹ کےلاری اڈےپرتلاشی کےدوران دہشتگرددوبیگزچھوڑ کرفرارہوگیا۔ بیگز سے کلاشنکوف کی تین ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئیں ۔ سماء

PUNJAB

MALL ROAD

lahore blast

Tabool ads will show in this div