آصف زرداری کی 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے پی ٹی آئی کے مطالبے کی حمایت

ویب ایڈیٹر

لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے 4 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے تحریک انصاف کے مطالبے کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ہو یا سندھ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہئے، نواز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب ہوئے، بادشاہت کیلئے نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ 4 حلقوں کی دوبارہ گنتی میں کیا حرج ہے، نواز شریف اس سے کیوں گھبرا رہے ہیں، پنجاب ہو یا سندھ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کيلئے منتخب ہوئے ہیں، بادشاہت کيلئے نہیں، وہ دوسرے صوبوں میں مداخلت سے باز رہیں، جمہوریت کی بقاء کیلئے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا، آج عوام بجلی اور پانی کو ترس رہے ہیں۔

آصف زرداری کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے مسئلے کو اتنی دیر تک لٹکانے پر حیرت ہے، لاہور کے 4 حلقوں میں دوبارہ گنتی کا تنازع اب ختم ہونا چاہیے، ضرورت پڑے تو 4 کی بجائے 40 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کافی عرصے سے انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج کررہی ہے جبکہ ان کی جانب سے 4 حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سماء

کی

دوبارہ

آئی

پی

ٹی

helps

complaint

Tabool ads will show in this div