شاہ محمود قریشی کی آصف زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

ویب ایڈیٹر

کراچی : شاہ محمود قریشی نے آصف زرداری کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی، ان کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماء ہمارے مؤقف کو درست سمجھتے ہیں تو 14 اگست کو ہمارے ساتھ نکلیں۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، آصف زرداری انتخابی دھاندلی سے متعلق ہمارے مؤقف کو درست سمجھتے ہیں تو آزادی مارچ میں ہمارے ساتھ نکلیں، پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو 14 اگست کو مارچ میں شرکت کرنی چاہئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ تحريک انصاف ڈيل کی نہيں اصول کی سياست کرتی ہے، آزادی مارچ کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، تمام جماعتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی، ایم کیو ایم سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا۔ سماء

helps

charges

Tabool ads will show in this div