شرجیل خان اورخالد لطیف کے گرد گھیرا تنگ

PSL cricket sharjeel khalid

اسلام آباد: پي ايس ايل کرپشن اسکينڈل ميں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف پی سی بی کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئے۔ دونوں کھلاڑي حکام کو تسلي بخش جواب نہ دے سکے۔ آج چارج شیٹ دی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف انکوائری کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈکے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگئے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم  کردہ اور اپنی حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر کھلاڑیوں سے سوالات کیے جس کا دونوں نے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ حکام نے شرجیل خان سے میچ کی پہلی پانچ گیندوں سے متعلق تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ پہلی پانچ گیندوں پر کیا ہواتھا ؟واٹس ایپ پر ناصر جمشید اور بُکی سے رابطے کا بتائیں؟ بورڈ حکام نے شرجیل سے ان کے آؤٹ ہونے سے متعلق بھی استفسار کیا کہ آپ کس طرح آؤٹ ہوئے؟ لیکن شرجیل خان تمام سوالات پرخاموش رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے بورڈ حکام کے سامنے ایک ہی رٹ لگائے رکھی کہ ہم بےقصور ہیں۔ ناصر جمشید کی دی ہوئی آفر اورمبینہ بُکی سے روابط پر بھی دونوں کھلاڑی پی سی بی حکام کو تسلی بخش جواب نہ دےسکے۔

پی سی بی حکام نے دونوں کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف بھی شروع میں یہی کہتے تھے کپ وہ بےقصور ہیں لیکن پھر پورا پنڈورا بکس کھل گیا۔

ذرائع کے مطابق پي ايس ايل کرپشن اسکينڈل  ميں ملوث کرکٹرزکوآج چارج شيٹ دي جارہي ہے۔ چارج شیٹ میں سب بتایا جائے گا کہ فکسرزنے کيا گُل کھلائے اور کالا دھندا کيسے کيا۔ اگر دونوں کھلاڑیوں نے الزامات تسلیم کر لیے تو ٹریبونل قائم کیا جائے گا جو معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ شرجیل خان اور خالد لطیف کے مستقبل سے متعلق فیصلہ جلد ازجلد کرے گا۔ سماء

Khalid Latif

sharjeel khan

charge sheet

Pakistan Super League 2017

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div