رینجرزکی کارروائیاں؛ایم کیوایم کارکنوں سمت متعدد زیرحراست
کراچی: رینجز نے مختلف علاقوں میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں. ایم کیوایم لندن کے چھ اورسیاسی جماعت کے دو کارکنوں سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے تابڑتوڑکارروائیاں کیں۔ صدر کے علاقے می میں زاہدنہاری کے قریب چھاپہ مار کر رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ لندن سےتعلق رکھنےوالے چھ کارکنوں کوحراست میں لےلیا۔
گلبرگ بلاک سیون میں بھی رینجرز کی کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے دوکارکن دھرلیے گئے۔منگھوپیرمیں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کر کےگھرگھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
زیرحراست تمام افراد کوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیاہے۔ سماء