دہشت گردی کا جھوٹا الرٹ، سندھ پولیس کی وضاحت
کراچی : سی ٹی ڈی نے شہر کے بڑے شاپنگ مال میں دہشتی گردی میں دہشت گردی کے خدشے کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا، سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے ریڈ الرٹ کی خبریں پھیلائی جارہی تھیں۔
سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی ہے کہ کہ بعض عناصر کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے دہشت گردی کے الرٹ سے متعلق خبریں پھیلی جارہیں جو جھوٹی ہیں۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سوشل میڈیا صارفین پر واضح کیا ہے کہ ایسی پوسٹ پھیلانے سے گریز کیا جائے جن سے افراتفری پھیلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ واٹس کے ذریعے ایک پیغام لوگوں میں پھیلایا جارہا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈولمین شاپنگ مال میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، برائے مہربانی ایسی جھوٹی اور افراتفری پھیلانے والی باتوں سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر کی جانب سے وضاحتی بیان اس وقت جاری کیا گیا جب سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ سندھ پولیس کو شہر میں دو بارود سے بھری گاڑیوں کی انٹیلی جنس رپورٹ بھیجی گئی ہے اور دہشت گرد کراچی کے معروف شاپنگ مال اور ہوٹل کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ سماء