عمران خان کے حکومت پر وار، وفاقی وزراء کا پی ٹی آئی سربراہ پر جوابی حملہ

ویب ایڈیٹر

لاہور : وفاقی وزراء اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی سربراہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ ملکی عدلیہ کو۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران ہر پریس کانفرنس میں ایک نیا مطالبہ کرتے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کو متنازع قرار دے کر عمران جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے حکومت پر ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کی تو مسلم لیگ ن کے رہنماء میں جوابی حملے کیلئے میدان میں آگئے، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں نہ ملکی عدلیہ کو، وہ الیکشن کمیشن اور انتخابی ٹریبونلز کو بھی تسلیم نہیں کرتے، پی ٹی آئی سربراہ ڈینگی میں عوام کے ساتھ تھے نہ تھر کے قحط میں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ شہباز شریف بنوں میں بھائیوں کی مدد کرنے گئے، آئی ڈی پیز کی مدد سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، عمران ہر پریس کانفرنس میں ایک نیا مطالبہ کرتے ہیں، عمران سیاسی تنہائی کا شکار ہوجائیں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران کے ہر دعوے کا جواب یو این ڈی پی اور یورپی یونین نے دیا، وہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو دھمکانا چھوڑ دیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کو متنازع قرار دیکر عمران جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں، عمران خان خیبرپختونخوا میں وعدے پورے نہیں کر پارہے، وہ ملک میں انتشار پیدا کرکے دشمنوں کی مدد کررہے ہیں، حکومت عوامی حمایت سے بنتی ہے، ذاتی خواہشات سے نہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود نے بھی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئی ڈی پيز کی امداد کیلئے لانگ مارچ کريں، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، ملک ان حالات میں انتشار اور انارکی کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان اب شور کیوں مچارہے ہیں؟، عمران خان شعبدہ بازی سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ سماء

آئی

پی

Video

ٹی

twins

export

shut

عمران خان

Tabool ads will show in this div