موسم بہار شروع ہوتے ہی دہشتگردی کی نئی لہر

Feb 15, 2017

Buzdil 2100 Pkg 15-02 khurram

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Buzdil-2100-Pkg-15-02-khurram.mp4"][/video]

کراچی : موسم بہار شروع ہوتے ہی دہشت گردی کی نئی لہر دوڑ گئی دہشت گردوں نے دلکش موسم میں پورے ملک کو خون سے سرخ کردیا، کسی صوبے کو نہ چھوڑا، کراچی میں ٹیم سماء جبکہ لاہور کوئٹہ اور فاٹا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

بزدل دشمن چھپ کر بیٹھا تھا وقت کے انتظار میں تھا، یا پھر کسی اشارے کا منتظر تھا بہار کے دلکش موسم کو سفاک درندوں نے بے گناہوں کے خون سے رنگ دیا۔

فروري کی بارہ تاریخ تھی ، کراچی میں پولیس موبائل کو کریکر کا نشانہ بنایا گیا، سما کی ڈی ایس این جی واقعے کی کوریج کیلئے پہنچی ہی تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، سماء کا کارکن تیمور شہید ہوگیا ۔

ایک دن بعد ہی تیرہ فروری کو لاہور دھماکے سے لرز اٹھا ، اس حملے میں پندرہ افراد کو خون میں نہلا دیا گیا۔

ابھی لاہور میں دہشتگردی کو ایک ہی گھنٹہ گزرا تھا ، کہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں دو افراد جان سے گئے ۔

تیرہ فروری کو تیسرا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آٴیا ، جہاں ایک بم دھماکے میں ایف سی کے تین اہلکار شہید ہوئے۔ سماء

PUNJAB ASSEMBLY

MALL ROAD

lahore blast

Security Forces Raid