پی ایس ایل پر حملہ

pslsd

پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جا رہی اور پاکستان میں کرکٹ اسٹیڈیم ویران پڑے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہیں ہیں اور نہ آنے کا جواز ان کے پاس یہی ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور پاکستان پر امن ملک نہیں ہے ۔

پاکستان سُپر لیگ سیزن ٹو کا فائنل لاہور میں کرانے کی باتیں ہو رہیں تھیں ، اگر پی ایس ایل ٹو کا فائنل میچ لاہور میں ہو جاتا تو اس سے پاکستان کا سافٹ امیج جاتا اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہو جاتے ، لیکن پاکستان کے دشمن بہت ہیں جو پڑوس میں بیٹھے اس تاک میں رہتے ہیں کہ کب پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے ، پاکستانیوں کی تھوڑی سی خوشی بھی ان دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہوتی اور پاکستانیوں کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے ۔ ماضی میں جب تمام انٹر نیشنل کرکٹ ٹیموں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تو مشکل حالات میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان آئی جس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا اور پاکستان کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ ہو کر رہ گئی ، اس حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستانی آنے کو تیار نہ تھی ، پی سی بی کی کوششوں سے کئی سالوں بعد زمبابوے کی کرکٹ ٹیم لاہور آئی تو اس دوران بھی لاہور میں دھماکہ ہو گیا ، جس سے ایک بار پھر کوئی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہ ہوئی ۔ پاکستان سپر لیگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی واحد امید تھی لیکن اس لیگ کے خلاف بھی سازشی ٹولہ متحرک ہو گیا، پہلے دبئی میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچ فکسنگ میں ملوث کر کے پی ایس ایل کو بدنام کیا گیا اور اب جب پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے تو ایک بار پھر دشمن نے اپنا کام کر دیکھایا اور لاہور میں دھماکہ کر کے یہ پیغام دیا کہ پاکستان کچھ بھی کر لے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال نہیں ہونے دی جائے گی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت میں لاہور میں کرایا جائے گا اور اگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تو صرف پاکستانی کھلاڑیوں سے ہی پی ایس ایل کا فائنل کھیلایا جائے گا ، اب بات وہی رہ جاتی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل تو لاہور میں ہو جائے گا لیکن کیا اس فائنل سے بین الاقوامی کرکٹ پاکستان واپس آئے گی ؟ ہر گز نہیں جب بین الاقوامی کھلاڑی ہی پاکستان نہیں آئیں گے بین الاقوامی کرکٹ بھی پاکستان میں بحال نہیں ہو گی ۔ دشمن اپنا کام کر گیا ، دشمن کا ہدف پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے روکنا تھا ، اب اس دھماکے کے بعد پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں ہونا کوئی معجزہ ہی ہوگا ، پاکستانی اپنے میدانوں میں کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دشمن اپنی سازشوں میں مصروف ہے اور پاکستانی قوم کی خواہشات پر پانی پھیر رہا ہے ، دعا ہے اللہ پاکستان کو ہر طرح کی سازشوں سے محفوظ رکھے اور پاکستان میں امن بحال ہو جائے تاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو سکے۔

lahore blast

final match

foreign players

gaddafi stadium lahore

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div