مہمندایجنسی دھماکا،تیسرےدہشتگردنےبھی خودکودھماکےسےاڑا لیا

172.16.22.9_07_20170215134505618 غلنئی : افغانستان سے آنے والے تیسرے دہشت گرد نے مہمند ایجنسی اور چارسدہ کے درمیان واقع بارڈر پر خود سے دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ چوتھے خودکش بمبار کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گرد نے خود کو مہند ایجنسی چارسدہ بارڈر پر دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ فرار چوتھے خود کش بمبار کیلئے سرچنگ کے عمل کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع اور ڈی پی او چارسدہ کے مطابق علاقے میں ہیلی کاپٹروں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، جسے کے ذریعے فضائی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں مزید نفری طلب کرلی گئی ہے، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی کو پہلے سے مزید سخت کردیا گیا ہے۔ سرحدی علاقے پر مزید فوجی گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ کارروائی اور ردعمل سے نمٹنے کیلئے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سماء

ZARBEAZB

NDS

SUICIDE BOMBER

Mohmand agency

Jamat ul Ahrar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div