محمدعرفان پرپابندی لگ گئی

Feb 15, 2017

irfan

دبئی: پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کےمعاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتےہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

سماء کےمطابق دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ بالرمحمدعرفان تن تنہارہ گئے ہیں۔ محمدعرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کےبغیررہنے پرمجبورہیں۔

ذرائع نے بتایاہےکہ محمدعرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔ محمدعرفان کوابھی تک فکسنگ معاملات سےکلیئرنہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاہےکہ فاسٹ بالرپی ایس ایل حکام سےاجازت لےکرہی گھررابطہ کرسکتے ہیں۔ محمدعرفان اپنی ٹیم کےعلاوہ کسی اورکھلاڑی سےملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان مشکوک قرار دے کر پاکستان واپس بھیجے جاچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اس اسکینڈل میں فاسٹ بالرمحمد عرفان کا نام بھی آرہاہے جن کے خلاف  تحقیقات جاری ہیں۔ سماء

PSL spot fixing

Tabool ads will show in this div