آزادی مارچ،پی ٹی آئی قیادت کی گرفتاری پرشدیدردعمل کامنصوبہ تیار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پورے انتخابات کے آڈٹ کرانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔ چودہ اگست کو مرکزی قیادت کی گرفتاری کی صورت میں شدید رد عمل کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ 

کور کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ چودہ اگست کو آزادی مارچ ہر صورت ہوگا۔ مرکزی قافلہ عمران خان کی سربراہی میں لاہور سے اسلام آباد پہنچے گا۔ عمران خان کی نظر بندی کی صورت میں شدید رد عمل کی منصوبہ بندی تیار کی گئی۔

حکومتی رکاوٹوں اور کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں سے نمٹنے کا پلان بھی تیار کیا گیا۔ آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چار کمیٹیاں تشکیل دیں۔ سیف اللہ نیازی کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ جبکہ شاہ محمود  اور جاوید ہاشمی  پنجاب کے کارکنوں کو متحرک کریں گے۔ سماء

کی

آئی

tariff

ٹی

Tabool ads will show in this div