سرفرازکی درخواست؛نجم سیٹھی،شہریارخان کےخلاف عدالتی کارروائی ملتوی
اسلام آباد:پی سی بی کے دو بڑوں نجم سیٹھی اورشہریارخان کی تقرری کےخلاف درخواست کی سماعت آج نہ ہوسکی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کہتے ہیں کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کی تباہی کا باعث ہیں ۔
عدالت عالیہ کے چیف جسٹس انور کاسی کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کی گئی ۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ایس ایل فکسنگ اسیکنڈل سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ۔ ملک کو بدنام کرنے والوں کو فوری برطرف کیا جائے ۔ پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا فیصلہ بھی متنازعہ ہے ۔
درخواست میں پی سی بی کی جانب سے سرفراز نواز کی روکی جانے والی پنشن کو بھی حصہ بنایا گیا۔میڈیاسےگفتگو میں سرفراز نوازنے الزام لگایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جواری بیٹھے ہیں ۔ چئیرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں ۔ سماء