مہمند ایجنسی میں خودکش دھماکا

1280x720-WQQ

غلنئی: مہمند ایجنسی کے ہیڈکواٹرز غلنئی کے مین گیٹ پر  خود کش دھماکے سے چار لیویز اہل کار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، جب کہ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دوسرے خودکش بمبار کو گولی مار کر جہنم واصل کردیا۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کے دوران خودکش حملہ ناکام بنا دیا، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈکواٹرز غلنئی میں پولیٹیکل آفس کے مین گیٹ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جب کہ دوسرے خود کش حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

MAHMOND AGENCY EX 15-02

لیویز اہل کاروں کے مطابق ایک حملہ آور نے خودکش حملے سے  پہلے پولیٹیکل آفس کے مین گیٹ پر ہینڈ گرینڈ سے حملہ بھی کیا۔ دھماکے سے چار لیویز اہل کار شہید ، جب کہ پانچ زخمی ہوئے۔ کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوئے۔ شہید اہلکاروں نے ہاﺅسنگ کالونی میں موجود لیویز کے بہت سے دیگر اہلکاروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔

 

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شہید اہلکاروں کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی افغانستان کے راستے پاکستان میں داخلے کی اطلاعات تھیں۔

Pak-army-during-KPK-Operation-in-Pakistan

دھماکے کے فوراً بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور بزدلانہ حملہ میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ سماء

ZARBEAZB

TALIBAN

SUICIDE ATTACK

national action plan

Mohmand agency

IED Attack

Political administration

Soldiers Injured

new wave of terrorism

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div